اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) مشرق وسطیٰ کی موجودہ بحری صورتحال کے باعث پاکستان نیوی نے پی این ایس تغرل کو حفاظتی گشت پر تعینات کردیا ہے تاکہ دنیا کے مصروف ترین چوک پوائنٹس میں سے پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندروں میں محفوظ جہاز رانی اور بین الاقوامی بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے علاوہ قومی بحری مفادات اور سمندر کے ذریعے ہونے والی تجارت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ خطے میں بحری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ پاک بحریہ اپنے جہازوں کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کرتی ہے اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحری تحفظ کی مشترکہ کوششوں میں ایک فعال کرادار ادا کرتی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، پی این ایس تغرل حفاظتی گشت پر تعینات
Dec 02, 2023