لاہور(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں، وہ خود ذمے دار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی کا دار و مدار ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، ہم نے اصولی موقف لیا ہے شاید اس لیے دانیال عزیز ناراض ہیں۔احسن اقبال نے کہا نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے، پارٹی جس کو سمجھتی ہے نارووال کا ٹکٹ دیگی، ہم کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر دھبہ نہیں لگوانا چاہتے۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہوں گے۔
کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر دھبہ نہیں لگوانا چاہتے، احسن اقبال
Dec 02, 2023