لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا میں ’’شاندار استقبال‘‘ ہوا۔ کوئی آسٹریلوی حکام ائرپورٹ نہ آیا۔ ائرپورٹ سے تمام کھلاڑیوں نے اپنا سامان ٹرک پر خود لوڈ کیا۔ انٹرنیشنل سطح پر قومی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سامان خود ٹرک پر لوڈ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا سامان خود ٹرک میں لوٹ کیا۔
سڈنی میں پاکستانی ٹیم نے سامان خود لوڈ کیا‘ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پر شائقین کی تنقید
Dec 02, 2023