ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا جو ایک ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا اور تلوار تھامے دوسروں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک وائلڈ پارک میں تلوار سے دوسروں کو مارنے کی کوشش کرنے والے اس شہری کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
حملہ کرنے کی کوشش کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے لگی۔ معلوم ہوا کہ سعودی عرب میں پکنک اور ویکسینیشن کے لیے نامزد ایک صحرائی علاقے میں متعدد افراد کے درمیان پرتشدد جھگڑا ہوا۔ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے اور ہاتھ میں ایک بڑی تلوار لیے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک موقع پر اس نے تلوار کو اپنی پیٹھ کے پیچھے چھپا لیا۔ کئی لوگوں نے تلوار والے شخص پر حملہ کیا اور اس کا پیچھا کیا۔ فریقین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تلوار بردار اپنی گاڑی میں بھاگا اور وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ گاڑی چلا کر جلدی سے نکلنے میں کامیاب رہا۔حیران کن بات یہ بھی تھی کہ تلوار بردار بغیر لائسنس پلیٹ کے ہائی لکس کار چلا رہا تھا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جھگڑا کیوں ہوا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس جھگڑے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔