فوڈ سیفٹی ٹیم کے چھاپے‘ انڈسٹریز کنٹین کی چیکنگ‘ناقص صفائی پر جرمانہ ‘مضر صحت اشیا تلف

Dec 02, 2023

قصور(نمائندہ نوائے وقت) فوڈسیفٹی ٹیموں کی انڈسٹریز کنٹین کی چیکنگ‘صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ اور مختلف اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر آپریشنزلاہور ڈویژن شرجیل شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور راؤ عبیدالرحمن کے ہمراہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مانگا رئیوانڈ روڈ پر مختلف انڈسٹریز کی کینٹین میں صفائی ستھرائی اور دی جانے والی خوارک کا معا ئنہ کیا۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،حفظان صحت کے اصولوں اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ سیفٹی ٹیم قصور نے انڈسٹریز کینٹین کو بھا ری جرمانہ عائد کیا۔ایکسپائر فوڈ ایٹمز، ناقص اشیاء اور غیر معیاری 200 فوڈ سرونگ ٹریز کو موقع پر تلف کر دیا۔

مزیدخبریں