ن لیگ ‘ پی پی کے جھوٹ پر مبنی بیانات قوم کے سامنے عیاں ہو چکے:چوہدری مشتاق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے رہنماء اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ ن لیگ کی 16 ماہ کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جھوٹ پر مبنی بیانات قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں اگر انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن