بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ میں چھٹی سالانہ انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں چھٹی سالانہ انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بابا گورونانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل نے کی جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر ماجد، لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی شعبہ پنجابی کی ہیڈ ڈاکٹر مجاہدہ بٹ، ڈاکٹر حمیرا مجید خان، پروفیسر اکرم سعید،رجسٹرار باباگورونانک یونیورسٹی مبشر طارق اور شعبہ پنجابی کے ہیڈ ڈاکٹر سید غضنفر بخاری سمیت مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلبا ء و طالبات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ پنجابی زبان صوفیاء اور درویشوں کی زبان ہے جنہوں نے ہمیشہ امن،محبت اور انسانیت کے احترام کا درس دیا۔

ای پیپر دی نیشن