نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت سچائی کی جیت ہے : رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت سچائی کی جیت ہے میاں نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا جس نے انہیں سرخرو کیا ہے، پارٹی قیادت کے خلاف ایک سازش کے تحت منفی پراپیگنڈا کیا گیا اور قید و بند کی صعوبتوں کا شکار کر کے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو اقتدار پر مسلط کیا گیا جس نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت تباہ کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم حاجی قمر اقبال اور ضلعی صدر (ن) لیگ شعبہ خواتین بینش قمر ڈار کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر بزرگ لیگی رہنما اورنگزیب خان ایڈووکیٹ، ضلعی صدر (ن) لیگ عارف خان سندھیلہ، طارق محمود ڈوگر، خان جہانزیب خان، حاجی سیٹھ حنیف، شاہجہان لودھی، خلیل احمد گادی، سید غضنفر بخاری، سید شفقت شاہ، مرغوب احمد ڈار، حاجی محمد یعقوب، رشید احمد طور، شادمان و دیگر رہنما موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت مشکل فیصلے لیکر ملکی معیشت نہ بچاتی آج ملک دیوالیہ ہوچکا۔

ای پیپر دی نیشن