ہم مل کر پاکستان کو جلد مکمل طور پر پولیو فری بنائیں گے:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے پولیو مہم میں جانفشانی اور قومی جذبے سے کام کرنے والے پولیو ورکرز،افسران، سپروائزری اسٹاف اور پولیس کی سیکیورٹی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کو جلد مکمل طور پر پولیو فری بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے اختتامی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن