قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)الیکشن قریب آتے ہی پی پی 70 کی سیاست میں بڑی ہلچل شروع ہو گئی اور علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وسابق ناظم قلعہ دیدارسنگھ حاجی محمد ارشد مہر(مرحوم)کے صاحبزادے وامیدوار برائے چیئرمین قلعہ دیدارسنگھ چوہدری خرم شہزاد مہرنے حلقہ پی پی70کی سرکردہ برادریوں کے ساتھ مل کر حلقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے پی پی 70سے آزاد امیدوارفرزند قلعہ چوہدری عاطف منیر دوگل کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلہ میں چوہدری خرم شہزاد مہر نے اپنے ڈیرہ ‘‘حاجی ارشد مہر’’پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مہر برادری سمیت مختلف برادریوں کی بااثر سرکردہ شخصیات نے دوران خطاب کہا کہ ہم پی پی 70سے آزاد امیدوار چوہدری عاطف منیر دوگل کو آئندہ الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔