ہم نےاپنی آئندہ نسلوں کیلئےکرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے: نگران وزیراعظم

Dec 02, 2023 | 14:54

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نےاپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کےلیےکرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دبئی میں گلوبل سٹاک ٹیک اورعملدرآمد سےمتعلق اعلیٰ سطح گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاپ28 کے کامیاب انعقاد پریو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سےنمٹنےکے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، موسمیاتی چیلنج سےنمٹنےکے لیے ترقی پذیرملکوں کی ضروریات100ارب ڈالرکی یقین دہانیوں سےکہیں زیادہ ہے،  2030تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالرترقی پذیرملکوں کی ضروریات کوپورا کرنےکےلیےدینا ہوں گے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم کاپ 28 کی سائیڈ لائینز پر سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور شام کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔نگران وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو- چیئر بل گیٹس سے بھی ملاقات شیڈول ہے جبکہ انوار الحق کاکڑ پاکستان پویلین میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

مزیدخبریں