گوگل میپ کی سنگین غلطی ، متعدد گاڑیاں صحرا میں پہنچا دیں

Dec 02, 2023 | 21:41

ویب ڈیسک

امریکہ میں گوگل میپس کی سنگین غلطی کی وجہ سے متعدد گاڑیاں صحرا میں جا پھنسیں۔ فوکس 10فینکس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں لاس ویگس سے لاس اینجلس کی طرف سفر کرنے والے مسافر گوگل میپس کی غلطی کی وجہ سے موہاوی صحرا میں پہنچ گئے جہاں جا کر روڈ بھی ختم ہو جاتی ہے۔

بھٹکنے والے مسافروں میں شامل شیلبی ایسلر نامی ایک لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ دکھاتی ہے کہ کس طرح وہ گوگل میپس کی غلطی کی وجہ سے صحرا میں آ پہنچے ہیں۔ شیلبی ایسلر بتاتی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی اور وہ لوگ گوگل میپس سے رہنمائی لے رہے تھے تاہم گوگل میپس انہیں لاس اینجلس لیجانے کی بجائے صحرا میں لے گیا۔

شیلبی اپنی ویڈیو میں دیگر کئی گاڑیاں بھی دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ ان سب نے بھی گوگل میپس کے ذریعے یہی روٹ اختیار کیا ، اور انہیں بھی گوگل میپس لاس اینجلس لیجانے کی بجائے صحرا میں لے گیا۔گوگل کے ترجمان فوکس بزنس سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ وہ لاس ویگس سے لاس اینجلس جانے والے لوگوں کی اس صحرائی راستے کی طرف رہنمائی کرنے کی غلطی نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں