ریاست پاکستان کےخلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔آئی ایس آئی،ایم آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرےگی۔جوائنٹ ٹاسک فورس 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکےحکومت کوپیش کرے گی۔