شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف ملکی معیشت کو بہتر قرار دے رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ کو بھی بلند ترین سطح پر لے جایا گیا اس کے باووجود پٹرولیم مصنوعات گھی ،سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت ڈالر کے نرخوں میں بھی کمی نہیں لاسکی مصنوعی طور پر سٹاک مارکیٹ کو اوپر لے جایا گیا ہے جلد سٹاک مارکیٹ کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔
مصنوعی طور پر سٹاک مارکیٹ کو اوپر لے جایا جا رہا ہے :چوہدری عمر ورک
Dec 02, 2024