آئی جی پنجاب جیل خانہ جات فاروق نذیر کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

Dec 02, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ،جیل میں جوتا سا ز ی کے کارخانے کا افتتاح۔گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا شوز ایسوسی ایشن کی طرف سے قصور، ساہیوال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور لاہور کی جیلوں کو جوتے بنانے کا سامان آئی جی کو دیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر اسیران کو اب روزگار بھی دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں