ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب رائے ذوالفقار علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کاشف امیر، ایم ایس ڈاکٹر افتخا ر ڈرگ انسپکٹرزسمیت دیگر ممبران اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں مجموعی طورپر12کیسز کی سماعت ہوئی،اجلاس کی سفارشات پر2 میڈیکل سٹورزکی ری چیکنگ اور5 کو آخری وارننگ کے نوٹس جاری کئے گئے،5 میڈیکل سٹورز کے چالان عدالتوں میں بجھوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔