حافظ آباد:حفاظتی سائن بورڈ ، لائٹنگ کے بغیرنوکھرکے قریب ٹول پلازہ پر حادثات معمول

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب حفاظتی سائن بورڈ اور لائٹنگ کے بغیر بنائے جانے والے ٹول پلازہ کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے۔جس سے قیمتی جانوںکا ضیائع ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد گوجرانوالہ روڈ پر نوکھر کے قریب سڑک کے عین وسط میں حفاظتی سائن بورڈ اور لائٹنگ کے بغیر جو ٹول پلازہ قائم کیا گیا ہے وہاں پر ایک باکس رکھ کر ڈیوائڈر لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاںپر رات کے وقت آئے روزگاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈمپرٹکراکر حادثات کا شکار ہورہے ہیں چونکہ یہاںپر پہلے ٹول پلازہ نہیں تھا اس لئے یہاں سے آنے جانے والی گاڑیاںمعمول کے مطابق گزرتی ہیں تو یہاںپر لائٹنگ اور حفاظتی سائن بورڈ نہ ہونے کے سبب اکثر گاڑیاں ٹول پلازہ کی رکاوٹوں کے باعث حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں اور اب جب دھند شروع ہورہی ہے تو یہاںپر حادثات میں مزید اضافہ کے امکانات پیداہورہے ہیں۔ مسافروں اور شہریوں نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹول پلازہ پر حفاظتی سائن بورد اور لائٹنگ کے ساتھ ساتھ تمام مطلوبہ سازوسامان کا اہتمام کروایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن