گوجرانوالہ:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی حفاظت کی :خواجہ طارق نوید لون

Dec 02, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے57ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ طارق نوید لون نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم ہونیوالی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی حفاظت کی ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد جمہوریت، عوامی خدمت اور مساوات کے اصولوں پر رکھی گئی تھی جو آج بھی پارٹی کے مشن کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،یومِ تاسیس کے موقع پر خواجہ طارق نوید لون نے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد رہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اس موقع پر خواجہ طارق نوید لون ، مسرت جاوید خلجی ، خالد اسلام ڈار، نعمان عزیز ایڈوکیٹ، انجینئر ایاز نوید لون ، ابراہیم نوید لون نے شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔

مزیدخبریں