گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سجادمسعود چشتی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن شہر کی ہر گلی محلہ میں کم از کم ایک تربیت یافتہ فرد کی موجودگی یقینی بنانا ہے اور طالبات کو اس طرح کی ٹریننگ کروانے سے پورے معاشرے پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،نوجوانوں کی تربیت سے ہنگامی حالات میں انسانی جان کو بچانے والے افراد میں سینکڑوں رضا کاروں میں اضافہ ہوگا ۔