کامونکی:شہر کی مصروف ترین شاہراہیں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چاول اور دیگر اجناس کی صورت حکومت کو سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ د ینے اور چاول کی اعلی اقسام کی بدولت دنیا بھر میں شہر باسمتی کے نام سے موسوم تحصیل کامونکی کے باسیوں کیساتھ صحت وصفائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی میں ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہی روا رکھا گیا ہے۔شہر بھر کی مصروف ترین شاہرائیں، ٹوٹ پھوٹ اورشکستگی کے باعث نہ صرف کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں بلکہ ان پر گردوغبار بھی آلودہ ترین ماحول کی شکل میں یہاں کے مکینوں میں بیماریاں بانٹ رہا ہے،وزیر اعلی پنجاب کے مشن ،،صاف ستھرا پنجاب ،، کے تحت میں اگر مقامی بلدیہ کے ذمہ داران نے بیڑا اٹھایا ہے تو عملہ صفائی نالیوں کی صفائی کے بعد غلاظت اور گندگی اٹھانے کی بجائے جگہ جگہ ڈھیروں کی شکل میں پھینک کر رفوچکر ہونے میں ہی عافیت تصور کرتا ہے، شاہر اہوں کی حددرجہ ٹوٹ پھوٹ پر شہریوں کے شدید احتجاج پر ان کی تعمیر میں ناقص میٹریل  استعمال کرکے محض خانہ پری سے ازالہ کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن