کامونکی(نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ پر گھنیاں کے علاقہ میں یوٹرن سے سبزی منڈی آنے والے بیشتر موٹر سائیکل سوار اور سامان سے لدی گدھا گاڑیاں رکشے کئی کلو میٹر کی دوری پر دوسرا یوٹرن ہونے کی بناء پرشارٹ کٹ راستہ اختیار کرنے اور رانگ سمت سفر کرنے کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران متعدد افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بننے اور شدید زخمی ہونے کی صورت میں ہسپتال یاترا کرچکے ہیں۔ اس بارے میں شہریوں کے شدید احتجاج اور واویلا کے باوجود اعلی حکام نے شہریوں کے لئے آسان ٹریفک کے موثر اور متبادل انتظام سے ہمیشہ چشم پوشی کا مظاھرہ ہی کیا ہے، شہریوں نے این ایچ اے کے ذمہ داران سے اس سنگین اور تشویشناک صورت حال کے فوری ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔
کامونکی: جی ٹی روڈگھنیاں یو ٹرن کی دوری ،شارٹ کٹ اختیار کرنے سے حادثات معمول
Dec 02, 2024