گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین(سی بی اے)کے مرکزی صدر حاجی افتخار احمد ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات منوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، ملازمین کے حقوق کی جنگ میں کسی بھی سرکاری محکمہ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے17Aارلیو انکیشمنٹ کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ ورک مین کو سول سرونٹ کیس جیتنے کے باوجودآڈرز نہ ہونا قابل تشویش ہے۔ محکمہ میں شاہرات کے مطابق ملازمین کی بھرتی اولین ترجیح ہے،یونین مفادات کیخلاف عدالت میں جانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گاہم اس موقع پر NIRCکی طرف سے شفاف انتخابات پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔