نوشہرہ ورکاں:زہریلے دودھ کی  چائے پینے سے تین افراد کی حالت غیر

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)زہریلے دودھ کی چائے پینے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔محلہ رڑ والہ حجام دلاور نے محلہ کی دوکان سے دودھ خرید کر چائے بنائی اور بابا مشتاق دھوبی اور آصف کے ہمراہ چائے پی چائے پینے کی کچھ دیر بعد تینوں افراد کی حالت خراب ہوگئی اورانہوں نے قے کرنا شروع کردی۔ ریسکیو کے جوانوں نے مو قع پرپہنچ کر ابتدائی طبی امدادکے بعد تینوں افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن