نوشہرہ ورکاں:نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رجحان، والدین اور سرکاری ادارے بے بس

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رجحان، والدین اور سرکاری ادارے بے بس، شہر میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے، جس نے والدین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق منشیات فروشی کھلے عام ہو رہی  ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس لت کا شکار ہو کر اپنی جوانی کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں لیکن حکومتی ادارے صورتحال کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں نے سرکاری اداروں، خصوصاً پولیس اور انسداد منشیات محکمے کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایک والد نے کہا، "ہم بے بس ہیں، اور سرکاری ادارے کچھ نہیں کر رہے۔منشیات کے باعث نوجوانوں کی تعلیمی اور سماجی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اسکول اور کالج کے اساتذہ بھی اس مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں حاضری کی کمی اور طلباء  کی کارکردگی میں گراوٹ نمایاں ہو چکی ہے۔۔

ای پیپر دی نیشن