گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مختلف کاروباری و سماجی شخصیات نے مسترد کر دیا ہے، خالد عزیز لون، حاجی منیر مکہ والے، عبدالمعید شیخ اور فرخ اعجاز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف عوام بلکہ کاروباری برادری کے لئے بھی سنگین مسائل پیدا کرے گا، کرایوں میں اضافے کے باعث خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔