گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے۔حلقے کے عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈیراں گجراں میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورہ کے موقع پر کیا۔