گوجرانوالہ:مقدمہ قتل کا فیصلہ ،2ملزم بری ،مجرم بیٹے کو سزائے موت باپ کو عمر قید، جرمانہ

Dec 02, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار احمد نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر مجرم کاشف الیاس کاشی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دس لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم سنایا۔ مجرم کے باپ محمد اشرف کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم سنایا ۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق 22 جولائی 2021کو تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ محلہ فقیر پورہ میں شراب کے نشے میں دھت ملزم کاشف الیاس کاشی نے حسن جنرل سٹور میں داخل ہوکر غل غپارہ کیا جب سٹور کے مالک رضوان علی نے اسے روکا تو ملزم کاشف نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کچھ دیر بعد اپنے والدمحمد اشرف اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں دوبارہ حملہ آور ہوگیا۔

مزیدخبریں