گوجرانوالہ:کمپیوٹر مارکیٹ منیر چوک کا مین گیٹ باب ختم نبوت کے نام سے منسوب

Dec 02, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شبان ختم نبوت ضلع کے زیر اہتمام کمپیوٹر مارکیٹ منیر چوک کے مین گیٹ کو باب ختم نبوت کے نام سے منسوب کرنے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ ابوعمار زاہد الراشدی، حضرت مولانا مفتی سیف اللہ طاہر، صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری وسیم اللہ امین،  مولانا حافظ گلزار احمد آزاد،، مفتی انعام اللہ، حاجی عبدالشکور،حاجی شاہ زمان، مولانا قاضی کفایت اللہ، صاحبزادہ مولانا حافظ نصرالدین خان عمر، محمد نعمان بابر ، مفتی انعام اللہ،منور لدھیانوی،مولانا عبدالرحیم، فضل الرحمن چیئرمین ایکشن کمیٹی کمپیوٹر وینڈر ایسوسی ایشن، صدر میاں جاوید اقبال ،مولانا عبدالماجد،حافظ عبدالجبار،عبدالقادد عثمان، مولانا عبیداللہ حیدری،ہارون راغب میر ودیگر علما کرام، معززین شہر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں