شیخوپورہ:سادہ لوح شہری جعلی عاملین کے ہاتھوں لٹنے لگے

Dec 02, 2024

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+امجد علی سلطانی سے) جعلی عاملین کے خلاف کارروائیاںنہ ہونے سے سادہ لوح شہری لٹنے لگے، شہریوں کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میںجعلی عاملین نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بعض نے مکان کرایہ پر لیکر انہیں آستانوں کی شکل دے رکھی ہے جن میں لوگ روزانہ دم کروانے اور تعویزات حاصل کرنے کی خاطر آتے ہیں ان میں اکثریتی تعداد نیم خواندہ خواتین کی ہوتی ہے جو جعلی عاملوں کی اوٹ پٹانگ باتوں میں آکر نہ صرف انہیں منہ مانگی رقم دیتی ہیں بلکہ انکے کہنے پر ایسے فرسودہ و جاہلانہ اعمال کا بھی ارتکاب کرتی ہیں جو معاشرتی و اخلاقی اعتبار سے قطعی مناسب نہیں ، بعض عاملین تشہیر کیلئے کیبل نیٹ ورک پر اشتہار چلا رہے ہیں جبکہ وال چاکنگ انکی تشہیر کا پرانا ہتھیار ہے اور بعض عاملین نے تشہیر کیلئے پمفلٹس چھپوا رکھے ہیں ۔

مزیدخبریں