شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شبیر گادی ایڈووکیٹ نے کہا ہے حکمران عوامی خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو کچلنے میںمصروف ہیں انہیں ملک وقوم کی کوئی پرواہ نہیں یہ اپنی جعلی حکومت بچانے کیلئے جبر کی انتہا تک جا پہنچے ہیں۔ پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں کو اسلام آباد احتجاج کے دوران جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سیدھی فائرنگ کرکے ان کی جان لی گئی۔ اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر براجمان حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں عام آدمی کی مشکلات ختم کرنے کی بجائے یہ غریب عوام کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے بھوک اور افلاس کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔
حکمران خوشحالی کے بجائے مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہیں:شبیر گادی
Dec 02, 2024