پی ٹی آئی نے ثابت کیا وہ دہشتگرد جماعت ہے:منور اقبال

Dec 02, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی نہیں دہشتگرد جماعت ہے اور اس کی سر گرمیوں کے آگے بند باندھنا نا گزیر ہو چکا ہے نا م نہا د سیا سی ٹو لہ اپنی سیاست بچانے کیلئے جس نہج تک چلا گیا ہے پوری قوم کو اس پر سخت تشویش ہے، پی ٹی آئی خود بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اور انتشار کے ذریعے ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہے یہ انتشار اور فساد کے ذریعے جس منفی ایجنڈے پر گامزن ہے ساری قوم ا س سے آگاہ ہے۔

مزیدخبریں