بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کا عزم پست نہیں ہوگا:ذیشان پرویز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدرمیاں ذیشان پرویزاور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کا عزم پست نہیں ہوگا۔ دہشت گردی ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد اور اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،  مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد ، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن