24 لاکھ 23 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل کر لی گئی ہے:نوید حیدر شیرازی 

Dec 02, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 30 نومبر تک گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن میں 24 لاکھ 23 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل کر لی گئی ہے۔ گندم کی کاشت صوبائی حکومت کے مقرر کردہ ہدف کا 101 فیصد ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم کی کاشت کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ 30 نومبر تک گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے اضلاع میں کل 24 لکھ 4 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کا ہدف تھا جسے اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کی بھرپور کوشش سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں