مسلم لیگ(ن) معاشی ترقی کا سفر تیز کرنا چاہتی ہے:عرفان الحسن بھٹی

Dec 02, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہاہے سیاسی مخالفین کی ترجیح فساد پھیلانا جبکہ(ن) لیگ معاشی ترقی کاسفرتیز کرنا چاہتی ہے،بانی پی ٹی آئی اوران کی جماعت ہر صورت ملکی ترقی کا سفر روکناچاہتے ہیں۔(ن) لیگ کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ہمیں جب ملک ملا تو ڈیفالٹ کے دہانے پہ تھا لیکن ہم نے کسی پہ الزامات نہیں لگائے رونا دھونا نہیں کیا۔ہم نے اس ملک کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے دن رات کام کیا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

مزیدخبریں