معاون خصوصی وزیر اعلیٰ  برائے پرائس کنٹرول کا ماڈل بازار پیپلز کالونی کا دورہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا صبح سویرے ماڈل بازار پیپلز کالونی کا دورہ، ماڈل بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیاانہوں نے سلمیٰ بٹ نے ماڈل بازار میں پھولوں،سبزیوں اور دالوں کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ اور اس موقع پر دوکانداروں،مارکیٹ کمیٹی،ریونیو افسران ا ورآڑھتیوں سے ملاقات کی۔قائم مقام مینجر بازار محمد قاسم  اور ریونیو و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے مینجر کوپرائس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کروانے کا حکم دیا  معاون خصوصی  نے خریداروں سے اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں بارے استفسار کیا اس کے علاوہ صفائی ستھرائی و سیکیورٹی کے انتظامات بھی چیک کیے اور اشیا کی قیمتوں کے نرخ،معیار اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن