پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممکنہ اقدامات کیخلاف فیڈریشنز متحرک

Dec 02, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممکنہ اقدامات کیخلاف پاکستان کی سپورٹس فیڈریشنز متحرک ہوگئیں۔پی او اے کے اجلاس میں 23 مختلف فیڈریشنز کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مشترکہ خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ بعض اقدامات کر رہا ہے جو اولمپک چارٹر کے منافی ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممکنہ اقدامات فیڈریشنز کے امور کے آزادانہ معاملات میں مداخلت ہوں گے، گزارش ہے کہ ایسے اقدامات پر نظر ثانی کی جائے۔ جو قوانین بنانے ہیں وہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چارٹر کے مطابق بنائے جائیں۔

مزیدخبریں