قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں واپڈا کا پلڑا بھاری رہا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)52 ویں چار روزہ قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے ملتان میں جاری رہے۔ملک کے مختلف شہروں سے آنے والوں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔چیمپئن شپ میں لانگ جمپ،دوڑ،پول والٹ،ہائی جمپ،شاٹ پٹ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔خواتین کی 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ای سی کی نتاشا حسین دوسرے نمبر پر رہیں۔خواتین کی 400 میٹرز ہرڈلز کا ٹائٹل واپڈا کی مسرت شاہین نے اپنے نام کیا۔ دوسرے نمبر پر واپڈا کی ہی نورین جبار رہیں۔100 میٹرز ہرڈلز میں بھی واپڈا کی غزالہ رمضان نے میدان مارا۔خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں آرمی کی ربیلہ فاروق نے پہلی اور واپڈا کی ارم شہزادی دوسرے نمبر پر رہیں۔مردوں کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں واپڈا کے سہیل عامر اول آئے جبکہ آرمی کے محمد ریاض دوسری پوزیشن حاصل کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن