لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا ہے کہ شکیب الحسن آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ شکیب کیلئے بنگلہ دیش کیلئے کھیلنا یقیناً ایک چیلنج ہے جب وہ ملک سے دور ہیں لیکن وہ اگلے سال فروری اور مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
\بنگلہ دیش کیلئے کھیلنا چیلنج ‘شکیب الحسن چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کے منصوبوں کاحصہ ہیں :فاروق احمد
Dec 02, 2024