لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میںپاکستان نے پول بی میں ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیکر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی ۔ پاکستان کی طرف سے سفیان خان نے تین‘عبدالقیوم نے ایک گول کیا۔ سفیان خان ایونٹ میں 9گول کرکے سب سے آگے ہیں ۔ ملائیشیا کی جانب سے واحد گول اشرف نے کیا ۔ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ پول بی میںپاکستان چار وں میچ جیت کر 12پوائنٹس کیساتھ سر فہرست رہا ۔ ملائیشیا کی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر سات پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پررہی ۔ دونوں ٹیموںنے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ پول بی میں بنگلہ دیش تیسرے ‘چین چوتھے اور اومان پانچویں نمبر پر رہا۔ پول اے میں جاپان نے تھائی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں نو گول سے ہرا دیا ۔