لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ریمنڈ ماکسلی پاکستان پہنچ گئے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ملتان ایئرپوٹ پر انکا استقبال کیا۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 26واں سالانہ اجلاس آج ملتان میں منعقد ہوگاجس میں بلائنڈ کرکٹ کے دیگر امور کے علاوہ ڈبلیو بی سی سی کے انتخابات بھی منعقد کیے جائینگے۔اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے 9 ممالک شرکت کرینگے۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ریمنڈ ماکسلی پاکستان پہنچ گئے
Dec 02, 2024