کھیلتا پنجاب گیمز ‘دیسی کشتی مقابلے ‘لاہور ڈویژن کے ٹرائلز ‘10پہلوان ٹیم کیلئے منتخب

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت صدر لاہور دیسی کشتی ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم المشہور کالا پہلوان کی نگرانی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔صدر پنجاب ارشد ستار کوچ فرید پہلوان سیکرٹری لاہور عباس پہلوان وحید پہلوان و دیگر موجود رہے۔ لاہور ڈویژن کی ٹیم کیلئے 10 پہلوانوں کا انتخاب کرلیا گیا ۔ مہر اکرم  نے مقابلوں کے فاتح پہلوانوں کو نقد انعامات دیئے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز ‘ وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے مشکور ہیں۔ کھیلتا پنجاب کے تحت نوجوانوں کو پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔ یہاں جو ٹیم بنے گی وہ لاہور ڈویژن کی مضبوط ٹیم ہوگی۔ کوشش ہے وہ پہلوان منتخب ہوں جو میرٹ کی بنیاد پر آگے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن