نیب لاہور انٹر ونگ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ انویسٹی گیشن ونگ ٹو‘تھری مشترکہ فاتح

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیب لاہور کی جانب سے انٹر ونگ کرکٹ ٹیموں کے مابین چیئرمین کرکٹ ٹورنامنٹ کا لاہور جمخانہ کلب میں انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں 4 ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ٹیموں میں  نیب لاہور ہیڈکوارٹرز ونگ (ٹیم بلیک)، انویسٹی گیشن ونگ 1 اور اے اینڈ پی ونگ (ٹیم بلیو)، پراسیکیشن ونگ (ٹیم گرے) اور انویسٹی گیشن ونگز 2 ، 3 (ٹیم سکائی بلیو)کے مابین مقابلے ہوئے ۔نیب انویسٹی گیشن ونگ ٹو اور تھری کی مشترکہ ٹیم فاتح جبکہ رنراپ ٹیم کا اعزاز نیب لاہور ہیڈ کوارٹرز کی ٹیم نے نام کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نیب افسران کو صحتمند سرگرمی کا موقع فراہم کرنا ہے۔کرکٹ میچز میں نیب افسران نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی پرفارمنس دکھائی۔ نیب کا اصل کام انویسٹی گیشن ہے اور انویسٹی گیشن ونگ کی جیت پر ہمیں زیادہ خوشی ہے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو ڈی جی نیب لاہور نے وننگ ٹرافی حوالہ کرتے ہوئے اپنے کھیل مزید بہتری لانے کی تلقین کی جبکہ ہیڈکوارٹرز ٹیم کے کپتان ایڈیشنل ڈائریکٹر زاہد اقبال نے رنر اپ ٹرافی وصول کی۔ ڈی جی نیب لاہور نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں نیب لاہور ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹورنمنٹ کا انعقاد بھی کروائے گا۔

ای پیپر دی نیشن