پاکستان بین الاقوامی معیشت کی پیچیدگیوں سے دوچار ہے :افتخار ملک 

لاہور(کامرس رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار ملک نے کہا ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت، حفظان صحت اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں جدت اور تنوع کے ساتھ عالمی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی معیشت کی پیچیدگیوں سے دوچار ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پائیدار ترقی اور تنوع ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ اب معیشتیں تیزی سے ایک دوسرے پر انحصار کی طرف گامزن ہیں۔ اس لئے ہم بھی متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے مخصوص صنعتوں میں معاشی بدحالی کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ تنوع سے جدت اور کاروبار کو فروغ ملتا ہے ۔ صنعتوں کی وسیع رینج کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ تخلیقی صلاحیتیں اور موافقت کا کلچر بھی پروان چڑھتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن