پی ٹی بی اے کا ایف بی آر کے اقدامات پر خط ارسال،4 نکات پراستفسار  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ر یو نیو کے اقدامات سے متعلق معلومات کیلئے آرٹیکل 19اے کے تحت خط ارسال کر دیا۔ پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدر عاشق علی رانا،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے خط میں 4 نکات کے حوالے سے استفسار کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیکس بار کے عہدیداروں نے کہا پاکستان ٹیکس بار ملک بھر کی 32ٹیکس بارز پر مشتمل نمائندہ بار ہے جو ٹیکس دہندگان کے حقوق کی ضامن اور ٹیکس اہداف پورے کرانے میں ایف بی آر اور حکومت کی معاون ہے۔ ٹیکس قوانیں اور ٹیکس پالیسیوں پر بریفنگ اور ٹیکسز سے متعلقہ اقدامات سے باخبر رہنا اور اپنے ممبران کو باخبر رکھنا ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن