لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر توقتا یف نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ازبکستان کے سفیر علی شیر توقتا یف نے کہا دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ازبکستان اور پاکستان میں تجارت سمیت ہر شعبے میں پارٹنر شپ کو فروغ دینے کیلئے پل کا کردار اداکروںگا۔ تجارتی وفود کے دوروں کیلئے ویزا پراسس میں آسانی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ٹریڈ قونصلر بخرم یوسوپوو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان، وائس چیئرمین ریاض احمد، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، سعید خان ، قمر ضیاء،شیخ عامر خالد، سعد الرحمان، فیصل سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ازبکستان سفیر کا دورہ پی ایم ای اے، باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال
Dec 02, 2024