فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈیرہ جالندھریاں نزد گاؤں جھامکے میں کھیتوںسے گدھاریڑھی گزارنے پر جھگڑا ‘مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورخاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فریاد اوراعجازاحمدکامحمد ادریس، محمد یعقوب،زاہد لطیف سے کھیتوں سے ریڑھی گزارنے پر جھگڑا ہوا ‘ فائرنگ کی وجہ سے فریادہلاک، اعجازاحمد،یعقوب زاہد اور مجیداں بی بی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔