پولیس خدمت مرکز کی پہلی شفٹ آج بادامی باغ میں فرائض سر انجام دیگی

لاہور(نامہ نگار) پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز کی پہلی شفٹ آج بروز پیربادامی باغ،کل شاہدرہ پنڈ،بدھ کومصری شاہ،جمعرات اور جمعہ کوان سائیڈ جی سی یو اور ہفتہ کوہڈیارہ میں فرائض انجام دیگا۔دوسری شفٹ آج سبزی منڈی راوی روڈ،کل منگل کو بیگم کوٹ شاہدرہ، بدھ کوشاد باغ تاجپورہ، جمعرات کواسلام پورہ،جمعہ کونولکھااورہفتے کوبرکی میں موجود ہو گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس موبائل وین دو شفٹوں میں مسلسل 24گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن