ڈیفنس پولیس کی کارروائی ‘4ون ویلر ز گرفتار

Dec 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان عدنان،طلحہ،شمعون اور عبدالرحمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزمان گروپ کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر ڈیفنس کی سڑکوں پر ون ویلنگ اور کرتب کر رہے تھے۔ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزیدخبریں