سموگ!24گھنٹے میں مزید6مقدمات ‘ملزم گرفتار‘479کو جرمانہ 

لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں اینٹی سموگ کریک ڈاؤن کے دوران6 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔479 افراد کو9 لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 40 کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 15،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 387،صنعتی سرگرمی کی4،اینٹوں کے بھٹوں کی5جبکہ دیگر مقامات کی 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5232 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔405 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور5 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن