لاہور(نامہ نگار)لاہور میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جنرل ہولڈ اپ کے تحت چالان کیساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی جائیگی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واضح کیا ہے کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یاموٹرسائیکل کو متعلقہ تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔کار یا موٹرسائیکل کے لائسنس پر کمرشل یا پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔